برطانیہ :مئی اور جون کے دوران شدید گرمی سے 2700 سے زائد اموات

برطانیہ :مئی اور جون کے دوران شدید  گرمی سے 2700 سے زائد اموات

لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں مئی اور جون کے دوران آنے والی شدید گرمی کی لہروں کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں کم از کم 2700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔۔۔

 امپیریل کالج لندن، محکمہ موسمیات اور لندن سکول آف ہائی جین کے ماہرین نے موسمیاتی اعداد و شمار اور اموات کے جائزوں کی بنیاد پر یہ تخمینہ پیش کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تقریباً 42 فیصد اموات انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث اضافی گرمی سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید گرمی کی لہریں مزید بڑھ رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...