کاسمیٹک سرجری کے بغیر چہراہ اتنا لفٹڈ،علیزے شاہ نے راز بتادیا
کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ کا لک کاسمیٹک سرجری یا بیوٹی پروسیجر جیسا کیسے دکھائی دیتا ہے ، اداکارہ نے نئی ویڈیو میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کاسمیٹک سرجری یا بیوٹی پروسیجر کروانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا میں صرف میک اپ کی مخصوص تکنیک استعمال کرتی ہوں جس سے چہرہ زیادہ ابھرا ہوا دکھائی دیتا ہے ، میں اپنی بھنوں کو ایک خاص انداز میں شیپ دیتی ہوں تاکہ وہ قدرتی طور پر لفٹڈ نظر آئیں، یہ سب صرف میک اپ کا کمال ہے ، کسی سرجری کا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments