جیسمین سینڈلس کا دہلی کنسرٹ میں منگنی کا اعلان
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلس نے دہلی میں لائیو کنسرٹ کے دوران اپنی منگنی کا اعلان کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گلوکارہ نے یشودھومی کنونشن سینٹر میں ہونے والی پرفارمنس کے دوران اپنے منگیتر شیکھر چودھری کو سٹیج پر مدعو کیا اور مداحوں کو اپنی منگنی کی خوش خبری سنائی۔جیسمین سینڈلس نے حاضرین کو اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے مجھے انگوٹھی پہنائی، یہی میرا ساتھی ہے ، اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments