ٹریفک حادثات، ایک خاندان کے4افرادسمیت 6جاں بحق

ٹریفک حادثات، ایک خاندان کے4افرادسمیت 6جاں بحق

خانیوال میں موٹرسائیکل سوار بابر، اسکی اہلیہ ،بیٹی اور بہن کو ٹرک نے کچل دیا بہاولنگر میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار انور اور اس کی اہلیہ نے دم توڑا

خانیوال،بہاولنگر (نمائندگان دنیا)خانیوال اور بہاولنگر میں ٹریفک حادثات کے د وران ایک ہی خاندان کے 4افرادسمیت 6جاں بحق ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ خانیوال میں3کسی ملتان روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار فیملی سڑک پر جا گری اور پیچھے سے آنیوالے تیز رفتارمنی ٹرک نے انہیں کچل دیا ،جس کے نتیجے میں علاقہ دندی  سرگانہ کا رہائشی 32 سالہ بابراقبال،اسکی 30 سالہ بیوی فاطمہ بی بی ،کمسن بیٹی زریش فاطمہ اور 30 سالہ بہن مصباح بی بی جاں بحق ہوگئے ،ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور منی ٹرک کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔ادھربہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ محمد انور اور اس کی اہلیہ انور بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن موقع پر پہنچ گئی اور اس نے مسافر بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، جاں بحق میاں بیوی گاؤں تارہ جات کے رہائشی اور اپنے گھر جا رہے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...