برطانیہ کا پاسداران انقلاب پر پابندی لگانے کا فیصلہ
لندن(اے ایف پی)برطانوی حکومت نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔۔۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مجوزہ قانون کے تحت ان تنظیموں کی معاونت یا حمایت کرنے والوں کو 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ پابندی کی فہرست میں ایران سے منسلک گروپ’’اسلامک موومنٹ آف کمپینینز آف دی رائٹ‘‘اور روس کی’’جی آر یو والنٹیئر کور‘‘ کو بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ برطانوی حکومت کے مطابق نئے قانون کا مقصد جاسوسی، تخریب کاری، بیرونی مداخلت اور حملوں جیسے خطرات کا موثر تدارک کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments