مشین گن بے قابو، روسی فوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر بنا دیا
ماسکو(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر روسی فوجی ایک ایسی طاقتور مشین گن چلاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے جو اصل میں ہیلی کاپٹر پر نصب کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روسی فوجی چار بیرل والی طاقتور وائی اے کے بی 12.7 مشین گن چلانے کی تیاری کر رہا ہے ۔ ویڈیو میں اسے زمین پر ایک ایک مستقل پلیٹ فارم کے ساتھ نصب کیا گیا۔جیسے ہی فوجی ٹریگر دباتا ہے ، مشین گن شدید جھٹکے کے باعث اپنے سٹینڈ پر قابو کھو دیتی ہے اور تیزی سے مختلف سمتوں میں گھومنے لگتی ہے ،فوجی بھی ہیلی کاپٹر کی طرح گھومنے لگتا ہے جبکہ قریب کھڑے فوجی خوفزدہ ہو کر بھاگتے نظر آتے ہیں، جبکہ ایک فوجی عین فائرنگ کی سمت میں موجود ہوتا ہے ، مگر آخری لمحے میں خود کو بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments