انڈونیشیا میں روبوٹ کا اچانک آفس کے ملازمین پر حملہ
جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا کے ایک آفس میں انسان نما روبوٹ نے کام کے دوران اچانک اپنی مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں روبوٹ کو مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے دوران آفس میں موجود ملازمین کو گھونسے اور لاتیں مارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ابتدائی طور پر آفس میں موجود ملازمین کو لگا کہ روبوٹ میں کوئی تکنیکی خرابی آ گئی ہے ۔بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ روبوٹ میں کوئی خرابی نہیں تھی بلکہ اس روبوٹ سے ایک خصوصی پروجیکٹ کے تحت اس انداز میں برتاؤ کروایا گیا تھا، جس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ یہ روبوٹ ہنگامی یا غیر معمولی حالات میں کیسے ردِعمل کا اظہار کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments