یورپی یونین کاغزہ کی بحالی کیلئے 1 ارب ڈالر پیکیج کا اعلان
برسلز،راملہ (اے ایف پی)یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ غزہ کی ابتدائی بحالی کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔۔
یورپی کمشنر برائے بحیرہ روم دوبراوکا سوئیکا نے برسلز میں ڈونرز اجلاس سے قبل بتایا کہ فنڈز ملبہ ہٹانے ، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سمیت بنیادی سہولتوں کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امداد کی موثر فراہمی کے لیے زمینی حالات سازگار ہونا ضروری ہے ۔ اجلاس میں متعدد یورپی ممالک، یورپی کمیشن، یورپی سرمایہ کاری بینک اور فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفی نے بھی شرکت کی۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی مزدور شہید ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 30 سالہ ناصر کعبنہ پیر کی صبح بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع بیر نبالہ کے قریب رکاوٹی دیوار عبور کرکے اپنے کام پر جانے کی کوشش کر رہا تھا ،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو سینے میں گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی آباد کاروں کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ یورپی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ مغربی کنارے کی صورتحال ناقابل قبول ہو چکی ہے اور یہ دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید مشکل بنا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments