عادل صلاح الدین اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
پاکستان اہم مارکیٹ، عادل مارکیٹ سے متعلق گہری سمجھ رکھتے ہیں، رولا ابو منہ
کراچی (بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے عادل صلاح الدین کو ریگولیٹری اور قانونی تقاضوں کے تحت درکار منظوریوں سے مشروط چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج مقرر کیا ہے ۔ تقرری پر تبصرہ کرتے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے امارات، مشرق وسطیٰ اور پاکستان، رولا ابو منہ (Rola Abu Manneh) نے کہا، پاکستان اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیلئے اہم مارکیٹ ہے، یہاں ہماری موجودگی بینک کی قدیم ترین اور مضبوط کاروباری موجودگیوں میں شمار ہوتی ہے ، جسے صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات، مقامی سطح پر مضبوط موجودگی اور ہمارے بین الاقوامی نیٹ ورک کی طاقت حاصل ہے ۔ یہ تقرری مارکیٹ کیلئے ہماری مسلسل وابستگی اور اسکے طویل المدتی امکانات پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ عادل ہمارے صارفین، اپنے کاروبار اور ان مارکیٹس کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہیں جہاں ہم خدمات فراہم کرتے ہیں، جبکہ پاکستان اور وسیع تر خطے میں قیادت کا ایک مضبوط ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، جیسے جیسے ہمارے صارفین بدلتے ہوئے تجارتی رجحانات، سرمایہ کاری اور سرمائے کی نقل و حرکت سے متعلق مواقع اور چیلنجوں کا مؤثر انداز میں سامنا کر رہے ہیں، ہمارا بین الاقوامی نیٹ ورک بدستور ہماری نمایاں طاقت ہے ، جو انہیں مختلف مارکیٹوں میں موجود مواقع سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ عادل کی مضبوط بنیادوں کو مزید مستحکم کرینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments