سونا 3800روپے سستا عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم

سونا 3800روپے سستا عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت کم

کراچی(بزنس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 73ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 29ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258روپے کمی ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 3لاکھ 68ہزار 429 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...