ایران امریکہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی پرپاکستان چیمبر کوتشویش

ایران امریکہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی پرپاکستان چیمبر کوتشویش

مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے فعال اور بروقت معاشی انتظام ناگزیر ، عاطف اکرام

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور نئی عسکری محاذ آرائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور معاشی پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ نازک معیشت، تجارتی راستوں اور صنعتی شعبے کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کیلئے فوری جامع ہنگامی حکمتِ عملی تیار کی جائے ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حالیہ معاشی استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط کی جانب پیشرفت برقرار رکھنے کیلئے فعال اور بروقت معاشی انتظام ناگزیر ہے ، انکے مطابق خطے میں دوبارہ بڑھتی کشیدگی نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ توانائی کی فراہمی، عالمی تجارتی نظام اور سپلائی چینز کیلئے بھی سنگین خطرہ ہے ۔ سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی کشیدگی پاکستان کی سپلائی چینز اور صنعتی شعبے کیلئے براہِ راست خطرہ ہے ۔

ایسی صورتحال میں بحری کرایوں میں غیر معمولی اضافہ، سامان کی ترسیل میں تاخیر اور پیداواری لاگت میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پہلے ہی مہنگی توانائی اور بلند شرحِ سود کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عبدالمہیمن خان نے ممکنہ اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا بندرگاہی اور صنعتی مرکز ہونے کے باعث سمندری تجارتی راستوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے براہِ راست متاثر ہو سکتا ہے ۔اس لیے ہر ضلع میں فوری طور پر کاروباری سہولت مراکز قائم کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...