سونا900روپے مہنگا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی
تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 36،دس گرام 3 لاکھ 64 ہزار 399 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھرڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 4026 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 5600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6289 روپے پر مستحکم رہی۔علاو ہ ازیں انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.01 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments