جاپانی سفیر کا دورہ کے پی ٹی،بحری تعاون پر تبادلہ خیال
تجارت، بندرگاہی ترقی اور لاجسٹکس شعبے میں تعاون بڑھانے کا عزم
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں جاپان کے سفیر شوئیچی آکاماتسو نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان بحری تعاون، دوطرفہ تجارت کے فروغ،بندرگاہی ترقی اور لاجسٹکس شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی پورٹ کے خطے میں ایک اہم بحری گیٹ وے اور ٹرانسشپمنٹ حب کے طور پر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ کو عالمی معیار کے مطابق مزید جدید بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ میری ٹائم، لاجسٹکس اور بندرگاہی شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے دوطرفہ تجارت اور علاقائی اقتصادی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments