اسٹاک ایکسچینج ،مندی برقرار،1لاکھ77ہزارکی حدگرگئی

اسٹاک ایکسچینج ،مندی برقرار،1لاکھ77ہزارکی حدگرگئی

1580پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 176042 پر بند ہوا 172ارب خسارہ، 66.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکی صدر کے مسلسل منفی بیانات، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے ایشیائی مارکیٹوں کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار رہی جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی۔ ملے جلے رجحان کے بعد جاری مندی کے سبب 66.66فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 72ارب 36 کروڑ 58لاکھ 80ہزار 882روپے ڈوب گئے۔ دوسری جانب روول اوور ویک کے دباؤ کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز کے ساتھ شیئرز کو فروخت کرتے رہے اور اسی سبب کاروبار کے دوران ایک موقع پر 1992پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 76ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں مخصوص شعبوں میں دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 1580پوائنٹس کی کمی سے 176042 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 497پوائنٹس کی کمی سے 52633 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 928 پوائنٹس کی کمی سے 106543پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2757 پوائنٹس کی کمی سے 248057 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 40.07فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز 57کروڑ 40 لاکھ حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...