انڈس موٹر کی ریورس کیریئر ایکسپو 2.0 میں بطور ٹائٹل اسپانسر شرکت

انڈس موٹر کی ریورس کیریئر ایکسپو 2.0 میں بطور ٹائٹل اسپانسر شرکت

کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی)نے اپنے کنسرن بیونڈ کارز اقدام کے تحت کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ ریورس کیریئر ایکسپو 2.0 کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے شرکت کی۔

یہ منفرد بھرتی پلیٹ فارم خصوصی افراد کو باصلاحیت امیدواروں کے طور پر مختلف اداروں سے جوڑنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ ایکسپو میں معروف اداروں، صنعتی رہنماؤں، حکومتی نمائندوں اور خصوصی افراد کی فلاح و معاونت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شرکت کی تاکہ جامع بھرتیوں اور مساوی روزگار کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے ۔روایتی جاب فیئرز کے برعکس، ریورس کیریئر ایکسپو میں بھرتی کے عمل کا مرکز آجر نہیں بلکہ امیدوار ہوتے ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ریورس کیریئر ایکسپو جیسے اقدامات کی حمایت ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ایسے کام کے ماحول کو فروغ دیں جہاں رکاوٹیں ختم ہوں، صلاحیتوں کو پہچانا جائے اور مساوی مواقع عملی حقیقت بن سکیں۔ یہ عزم ٹویوٹا کے عالمی وژن موبلٹی فار آل سے مکمل ہم آہنگ ہے جس کا مقصد لوگوں کو صرف بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں مواقع، خودمختاری اور بہتر معیارِ زندگی تک زیادہ سے زیادہ رسائی دینا بھی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...