اسٹیٹ بینک کا قومی معاشی کانفرنس کا اعلان، تحقیقی مقالے طلب

اسٹیٹ بینک کا قومی معاشی کانفرنس کا اعلان، تحقیقی مقالے طلب

برآمدی مسابقت سمیت اہم معاشی موضوعات پر 18 دسمبر کو کانفرنس ہوگی

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز، زری پالیسی، بیرونی شعبے کے استحکام اور برآمدی مسابقت جیسے اہم معاشی موضوعات پر قومی سطح کی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے محققین، جامعات، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، مالیاتی شعبے سے وابستہ ماہرین اور فکری رہنماؤں کو اعلیٰ معیار کے تحقیقی مقالے جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی معیشت پر قومی کانفرنس 18 دسمبر 2026 کو اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز پر علمی اور پالیسی سطح پر جامع بحث کو فروغ دینا، تحقیقی سفارشات حاصل کرنا اور مؤثر معاشی حکمت عملی کی تشکیل میں معاونت فراہم کرناہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کانفرنس میں دو بنیادی موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی جن میں رسدی دھچکوں اور ساختی تبدیلیوں کے تناظر میں زری پالیسی کی ترسیل اور بیرونی شعبے کے پائیدار استحکام کیلئے سرمایہ جاتی رقوم کی آمد اور برآمدی مسابقت کے کردار کا جائزہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...