مرکنٹائل ایکسچینج میں 29ارب روپے کے سودے
83ہزار سے زائد لاٹس کا کاروبار ،سونا سرفہرست رہا، رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 29.768 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 83,710 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (11.346 ارب روپے)میں ہوا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.394 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (6.495 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (2.01 ارب روپے)، پلاٹینم (951.157 ملین روپے)، چاندی (921.031 ملین روپے)، خام تیل (887.255 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (849.942 ملین روپے)، تانبہ (462.093 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (409.790 ملین )، برینٹ خام تیل (328.637 ملین روپے)، کپاس (232.378 ملین روپے)، قدرتی گیس (207.052 ملین )، سویا بین (118.073 ملین ) اور گندم (73.425 ملین )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments