زندگی کے لیے ٹی اے ایف کا پبلک پرائیویٹ اشتراکِ سال کا ایوارڈ

زندگی کے لیے ٹی اے ایف کا پبلک پرائیویٹ اشتراکِ سال کا ایوارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے زندگی کو ٹیک ایڈوائزری فورم پاکستان کی جانب سے پبلک پرائیویٹ اشتراکِ کے سال کا ایوارڈدیا گیا۔۔۔

 جو پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولی نظام کو فروغ دینے میں اس کے قائدانہ کردار کا ایک اور اعتراف ہے ۔ٹیک ایڈوائزری فورم پاکستان اُن اداروں کو اعزاز سے نوازتا ہے جو ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے سرکاری خدمات کو جدید بنانے ، جدت کو فروغ دینے ، شہریوں کی زندگی پر قابلِ پیمائش مثبت اثرات مرتب کرنے اور ملک کے قومی ڈیجیٹل ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے ذریعے روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے کے وژن کے تحت زندگی نے اسٹیٹ بینک، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے اشتراک سے سرکاری شعبے میں متعدد انقلابی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ زندگی کے ہیڈآف مرچٹلا چینل اینڈریٹیل سیلزمحسن خان نے کہا کہ حقیقی ڈیجیٹل تبدیلی کاپیمانہ یہ ہے کہ ہم لوگوں کیزندگیوں کوکس حدتک آسان بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...