مصالحہ جات کی درآمدات میں 13.56فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)مالی سال26۔ 2025 کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں 13.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو ملک میں درآمدی مصالحہ جات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران 2 لاکھ 21 ہزار 271 میٹرک ٹن مصالحہ جات درآمد کیے گئے جن کی مالیت 26 کروڑ 1 لاکھ 55 ہزار ڈالر رہی جبکہ مالی سال 25۔2024 کے اسی عرصے میں 2 لاکھ 11 ہزار 262 میٹرک ٹن مصالحہ جات 22 کروڑ 90 لاکھ 96 ہزار ڈالر مالیت کے درآمد کئے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments