نارنگ منڈی، گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون کی خودکشی

نارنگ منڈی، گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون کی خودکشی

نسرین بی بی نے طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیں ، ہسپتال میں دم توڑ دیا مالاکنڈ میں غربت سے تنگ خاتون 3بچوں سمیت دریا میں کود گئی ، بچالیا گیا

نارنگ منڈی، مالاکنڈ (نمائندہ دنیا، اے پی پی) نارنگ کے علاقہ جنڈیالہ کلساں میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،نسرین بی بی کا گھرمیں جھگڑا ہوا تو طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں لاہور میوہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ جانبرنہ ہوسکی ۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔علاوہ ازیں  ما لاکنڈتہانہ کے مقام پر غربت سے تنگ آ کر خاتون نے اپنے 3 بچوں کے ساتھ دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی۔ ڈیوٹی پر موجود لیوی انچارج محمد نفیس خان نے جان پر کھیل کر چاروں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...