دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع قومی حکمتِ عملی ناگزیر، نکاٹی
کراچی (آئی این پی)نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جامع قومی حکمتِ عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست نشاندہی کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صرف فوجی کارروائیاں کافی نہیں بلکہ مضبوط طرزِ حکمرانی، مؤثر ریاستی ادارے اور عوامی اعتماد بھی ناگزیر ہیں۔گڈ گورننس ہی وہ بنیادی ستون ہے جس پر امن، معاشی استحکام اور قومی ترقی کی عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments