2مزید قومی کرکٹرز کا ایل پی ایل میں معاہدہ، شاہین دستبردار
2مزید قومی کرکٹرز کا ایل پی ایل میں معاہدہ، شاہین دستبردار خواجہ نافع کا جافنا کنگز کیساتھ معاہدہ ، افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کرینگے
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے ۔پاکستان کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔دوسری جانب آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے ، انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایونٹ کے دوران ان کا اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا۔کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں امپکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا لیکن آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر شاہین آفریدی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments