آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہ ایران اور عمان معاہدے کے قریب

 آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہ  ایران اور عمان معاہدے کے قریب

تہران(اے ایف پی)ایران نے کہا ہے کہ وہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہ کے قیام کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق مجوزہ راستہ موجودہ شمالی یا جنوبی گزرگاہوں سے مختلف ہوگا اور دونوں ممالک کے خودمختار حقوق، قومی مفادات اور سلامتی کو مدنظر رکھے گا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران اور مسقط کے درمیان اس معاملے پر مفاہمت جلد طے پانے کی توقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...