غزہ :اسرائیلی حملے ،حاملہ خاتون ،بچوں سمیت 13 شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ،حاملہ خاتون ،بچوں سمیت 13 شہید

حملے غزہ سٹی، وسطی غزہ ، خان یونس میں کیے گئے ،کئی رہائشی عمارتیں تباہ

غزہ(اے ایف پی)غزہ میں اسرائیل نے متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہو گئے ۔غزہ سول ڈیفنس نے اتوار کو بتایا کہ حملوں میں متعدد رہائشی  عمارتیں تباہ ہوئیں، وسطی غزہ میں اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔غزہ سٹی میں ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے حملے میں ایک بزرگ شخص اور ایک بچہ شہید ہو گئے ، خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں تین افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، مارے گئے ۔ شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اور چار زخمی ہوئے ۔ غزہ سٹی کے مغرب میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک جوڑا اور ان کا بچہ شہید ہو گئے ، جبکہ خاتون حاملہ تھی۔ترجمان کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید دو افراد شہیدہوئے ۔ الاقصیٰ شہداہسپتال نے بتایا کہ دونوں شہدا بھائی تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...