اوپیک پلس ممالک کا ستمبر سے تیل پیداوار بڑھانے پر اتفاق
ریاض(اے ایف پی)اوپیک پلس کے سات اہم رکن ممالک نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ستمبر سے یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
سعودی عرب، روس اور دیگر رکن ممالک نے آن لائن اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں فیصلے کی تصدیق کی۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی، تاہم آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث عالمی منڈی پر فوری اثرات محدود رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments