ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5 ارب اضافہ منظور

ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5 ارب اضافہ منظور

کمرشل آپریشنز کی راہ ہموار،نظام میں مسابقت بڑھے گی،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہیوگو بینک کے قیام کی جانب ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے بینک کے پیڈ اپ کیپٹل میں 1.5ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی ۔ کمیشن کے مطابق اس نئی سرمایہ کاری سے ہیوگو بینک کے کمرشل آپریشنز کے آغاز کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے جس سے ملک میں ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ اور مالیاتی شعبے میں جدت کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق ہیوگو بینک کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی منظوری پہلے ہی حاصل ہے جب کہ یہ منصوبہ پاکستانی اور سنگاپوری سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے اشتراک سے قائم کیا جا رہا ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ بینک کے اسپانسرز مجموعی طور پر 60 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ہیوگو بینک کی آمد سے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں مسابقت بڑھے گی، جدید مالیاتی خدمات متعارف ہوں گی اور صارفین کو روایتی بینکاری کے بجائے مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...