امریکاکو پہلی بار پریمیم پی سی آرٹائرز کی برآمد

 امریکاکو پہلی بار پریمیم  پی سی آرٹائرز کی برآمد

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کو اندرون ملک تیار کردہ پریمیم ایس یو وی، 4x4، پسنجر کار ریڈیئل (پی سی آر) ٹائروں کی اولین تجارتی برآمد کے ساتھ ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ۔

یہ برآمدی کھیپ جو آرم اسٹرانگ زیڈ ای نے گھارو( سندھ)میں اپنے جدید ترین مینوفیکچرنگ یونٹ میں تیار کی ملک کے لیے دنیا بھر میں اعلیٰ ترین معیار کا تقاضا کرنے والی آٹوموٹیو(گاڑیوں کی) مارکیٹوں میں سے ایک میں پاکستان کے داخل ہونے کی نشاندہی کرتی ہے ۔ آرم اسٹرانگ زیڈای کے چیئرمین عظیم یوسف زئی نے کہا کہ یہ صرف ایک کمپنی کا سنگ میل نہیں، یہ پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر اور برآمدی معیشت کے لیے ایک سنگ میل ہے ۔ ایس یو ویز، 4x4 اورپسنجر کاروں کے لیے پاکستان میں تیارکردہ پریمیم ریڈیئل ٹائروں کی اولین تجارتی برآمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بننے والی مصنوعات دنیا بھر میں سب سے زیادہ کڑے معیار والی مارکیٹ میں بھی کامیابی سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ کے ذریعے اپنی جائے پیدائش پر واپسی کے ساتھ ہی آرم اسٹرانگ کا سفر اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...