فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز:قیمتی کمرشل پلاٹس کی نیلامی آئندہ ماہ ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے زیر اہتمام سیکٹر جی۔13 اور جی۔14 کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی ستمبر 2026 کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔۔۔
جس میں سرمایہ کاروں کو دارالحکومت کے اہم تجارتی مقامات پر جائیداد حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جائے گا۔اتھارٹی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ نیلامی میں جی۔14 مرکز کے کمرشل پلاٹس، جی۔14/2 کے کلاس تھری کمرشل پلاٹس، مکسڈ یوز (مخلوط استعمال) پلاٹس جبکہ موو ایریا میں کارپوریٹ آفس کے لیے ایک پلاٹ بھی شامل ہوگا۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ کمرشل پلاٹس میٹرو بس روٹ اور جی ٹی روڈ کے قریب واقع ہیں جبکہ موٹروے ایم۔1 اور ایم۔2 سے تقریباً 8 منٹ اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صرف 12 منٹ کی مسافت پر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments