اسٹاک ایکسچینج :مندی،63فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی،63فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

1463.60پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 179846پر بند 115ارب روپے سے زائد خسارہ،کاروباری حجم 6.21فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکی صدر اور ایرانی قیادت کے منفی بیانات، خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ اور مقامی سطح پر امن و امان کی خراب صورتحال کے سبب باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 81ہزار اور 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی دو سطح گرگئیں۔ مندی کے سبب 63 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 15ارب 93کروڑ 73 لاکھ 74ہزار 473 روپے ڈوب گئے ۔دوسری جانب آغاز سے اختتام تک مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس سے ایک موقع پر 1531 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1463.60 پوائنٹس کی کمی سے 179846.68 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 434.78پوائنٹس کی کمی سے 53571.08 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 614.36پوائنٹس کی کمی سے 108777.96 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2717.47پوائنٹس کی کمی سے 253007.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 6.21فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 86کروڑ 02 لاکھ 61ہزار 868 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر 493 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 311میں کمی اور34میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...