پاکستان آئیکونک برانڈزکی رونمائی
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان کی کاروباری اور صنعتی تاریخ کے 25 معروف برانڈز کے سفر اور ملک کی معاشی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں ان کے کردار پر مبنی کافی ٹیبل کتاب پاکستان آئیکونک برانڈزکی اسلام آباد کلب میں ایک پروقار تقریب کے دوران رونمائی کردی گئی۔
معروف ماہر تعلیم اور ایل ایس ای کے پروفیسر ارشد اعوان کی تصنیف کردہ کتاب کی اشاعت کے لیے مالی معاونت مری بروری نے کی ہے ۔ کتاب میں ان کاروباری اداروں کی کہانیاں شامل ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ پروان چڑھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملک کی اجتماعی یادداشت اور روزمرہ زندگی کا حصہ بن گئے ۔کتاب میں احمد فوڈز، بونانزا، بی پی سویٹس، ڈلڈا، ڈیئر پنسل، ایگل پین، انگلش بسکٹس، فیروز سنز، حبیب بینک، ہمدرد، ہائیکو، کے ٹو، کوہ نور ٹیکسٹائل، لارنس پور، میڈورا، مچلز، مری بروری، پیکیجز، پی آئی اے ، جنرل ٹائرز، سروس شوز، سہراب سائیکل، ملت ٹریکٹرز، تبت سنو اور ٹریٹ سمیت 25 برانڈز کی تاریخ اور ارتقائی سفر کو دستاویزی شکل دی گئی ہے ۔تقریب کا اہتمام نیلوفر قاضی نے کیا۔
اس موقع پر مری بروری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسفندیار ایم بھنڈارا اور کتاب کے مصنف ارشد اعوان نے خطاب کیا۔ تقریب میں آئرلینڈ کے سفیر، سری لنکا اور ماریشس کے ہائی کمشنرز، نیپال کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندگان، صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، پریس سیکریٹری دانیال گیلانی، قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال سمیت ممتاز صحافیوں، ماہرین تعلیم اور کاروباری برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments