اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، ایک لاکھ 80ہزار کی حد بحال
464.53 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 180311پر بند
کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کشیدگی میں نرمی اورخام تیل کی عالمی قیمتوں میں ممکنہ کمی جیسے عوامل کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔تیزی کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 35ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ دوسری جامب کاروبار کے تمام دورانیے میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1054 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 464 پوائنٹس کے اضافے سے 180311 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 141 پوائنٹس کے اضافے سے 53712پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے سے 108988پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 336 پوائنٹس کے اضافے سے 253344پوائنٹس پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments