سونا4200روپے مزید مہنگا، ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان
تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 936، دس گرام 3 لاکھ 97 ہزار 750 پرجاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 42 ڈالر کے اضافے سے 4415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3601 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے کے اضافے سے 7111 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.66 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments