مضبوط معیشت ہی حقیقی خودمختاری کی بنیاد ،جنید انوار

مضبوط معیشت ہی حقیقی خودمختاری کی بنیاد ،جنید انوار

استحکام کیلئے تجارتی صلاحیتوں کو مزید وسعت دینی ہوگی،وفاقی وزیر بحری امور

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی بندرگاہ پر قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے خطاب کیا۔وفاقی وزیر نے یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی اتحاد، معاشی استحکام، علاقائی تجارت اور ترسیلِ نو کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی خودمختاری مضبوط معیشت کی بنیاد پر ہی ممکن ہے ، اس لیے پاکستان کو معاشی استحکام کے ساتھ اپنی بحری اور تجارتی صلاحیتوں کو مزید وسعت دینا ہوگی۔محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم کی پیش رفت پاکستان کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں کی عکاس ہے ۔ بندرگاہوں کی ترقی سے نہ صرف ملکی تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان خطے میں علاقائی تجارت اور ترسیلِ نو کا اہم مرکز بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف ریکارڈ قائم کرنے تک محدود نہیں رہنا بلکہ نئے معیارات بھی متعین کرنے ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں، قومی اتحاد اور معاشی خود انحصاری ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مضبوط، خوددار اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے قومی اہداف کے حصول کے لیے مزید محنت، عزم اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...