اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے میں انڈیکس 1325 پوائنٹس گرگیا

اسٹاک ایکسچینج:ایک ہفتے میں انڈیکس 1325 پوائنٹس گرگیا

100انڈیکس 180104 پر بند،سرمایہ کاروں کو107 ارب کاخسارہ 152ارب روپے مالیت کے 3 ارب 41 کروڑ شیئرز کے سودے طے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا، 100 انڈیکس 1325 پوائنٹس کی کمی سے 0.73 فیصد نیچے آکر 180104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182347 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 179778 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزِ عمل کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر انڈیکس دباؤ میں رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 152 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 41 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن107 ارب روپے گھٹ کر 20 ہزار 130 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے میں مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد پر دباؤ رہاتاہم آئندہ ہفتے مارکیٹ کی سمت کا تعین ملکی معاشی اشاریوں، کمپنیوں کے مالی نتائج اور سرمایہ کاروں کے رجحان سے ہوگا ۔دوسری جانب ہفتے بھر آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ اور بینکنگ کمپنیوں کے اسٹاکس میں نمایاں خریدوفروخت کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...