میرا برانڈ پاکستان کا دوسرا روز ،خواتین کی بھرپور شرکت
صلاحیتوں کی کمی نہیں، مقامی صنعت کو منظم انداز میں فروغ دیا ،حمیرا طارق
لاہور(اے پی پی)ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش میرا برانڈ پاکستان کے دوسرے روز خواتین کاروباری شخصیات، ہنرمند خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش کا مقصد پاکستانی مصنوعات، خواتین کی صلاحیتوں ، مقامی کاروبار کو فروغ دینا اور ملکی معیشت میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان محض مصنوعات کی نمائش نہیں بلکہ پاکستان کے ہنرمند ہاتھوں، باصلاحیت خواتین اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صلاحیت، ہنر اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی صنعت وپاکستانی مصنوعات کو منظم انداز میں فروغ دیا اور صارفین میں پاکستانی خریدیں و پاکستان کو مضبوط کریں کا شعور بیدار کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments