وہاڑی میں اینگرو مرکز کا افتتاح ،معیاری کھاد کی فراہمی ممکن
کسان کارڈ کے ذریعے کھاد کی مفت ڈلیوری اور مٹی کے تجزیے کی سہولت فراہم خالص کھاد مناسب نرخوں پر حاصل کرنے کے لئے استفادہ کریں،تہمینہ دولتانہ
وہاڑی(سٹی ڈیسک) اینگرو فرٹیلائزرز کے اینگرو مرکز کا افتتاح سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کر دیا ۔تقریب میں اینگر فرٹیلائزرز کی جانب سے اسد محمود خان زونل منیجر ملتان،عثمان نذیر ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنزاینگرو، سیف اللہ سیلز منیجر ساہیوال نے شہزاد صابر ڈائریکٹر ایگرکلچر ملتان ڈویژن اور منیر احمد خان ڈائریکٹر کراپ رپورٹ نے تہمینہ دولتانہ کا استقبال کیا اور انہیں اینگرو مرکز کے قیام کے مقصد، کسانوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ اینگرو مرکز میں کسانوں کو معیاری اور خالص کھاد مناسب نرخوں پر دستیاب ہے ۔ پنجاب حکومت کے کسان کارڈ سے کھاد کی مفت ڈلیوری،مٹی کے تجزیہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ اینگرو مرکز ایپ کے ذریعے کسان گھر بیٹھے اپنی ضرورت کے مطابق کھاد آرڈر بھی کر سکتے ہیں۔ تہمینہ دولتانہ نے اینگرو مرکز کے قیام اور کسانوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کو خوش آئند قرار دیتے اینگرو فرٹیلائزرز اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ معیاری اور خالص کھاد مناسب نرخوں پر حاصل کرنے کیلئے اینگرو مرکز سے استفادہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments