اسٹاک ایکسچینج ، 3حدیں گرگئیں،292ارب روپے خسارہ

اسٹاک ایکسچینج ، 3حدیں گرگئیں،292ارب روپے خسارہ

2546پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 177955 پر بند 74فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، کاروباری حجم 0.86فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کے باد چھائے رہے جس کے باعث 100 انڈیکس کی 1لاکھ 80ہزار، 1لاکھ 79ہزار اور 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی 3 حدیں گرگئیں۔ مندی کے سبب 74فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 2کھرب 92ارب روپے ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا،ایک موقع پر 99پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کے اثرات پی ایس ایکس پر بھی غالب ہوئے اور بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، فرٹیلائزر سیکٹر میں حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے کاروبار کے بیشتر دورانیے میں مندی رہی ،اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر ریفائنری سیکٹر میں محدود پیمانے پر خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2546پوائنٹس کی کمی سے 177955 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 899 پوائنٹس کی کمی سے 52861 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 1447.05پوائنٹس کی کمی سے 107760.09پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 4194.95 پوائنٹس کی کمی سے 250423.07پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 0.86فیصد کم رہا ۔ گزشتہ روز 1ارب 03کروڑ 86لاکھ 36ہزار 917 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طو ر پر 494 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 368میں کمی اور 22 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...