نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز اور پبلک آفرنگز جاری ہیں، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دیدی۔
یہ رواں سال اسٹاک ایکسچینج کی تیرہویں پبلک آفرنگ ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کے تحت 4.4 کروڑ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش کئے جائینگے۔ پبلک آفرنگ کی منظوری کو پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال پبلک آفرنگز میں مسلسل اضافہ کیپٹل مارکیٹ میں بڑھتے رجحان، سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی عکاسی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments