پٹرولیم برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی(این این آئی)پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات مالی سال 2026ء کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،
مجموعی برآمدی مالیت 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زیادہ ہے ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025ء میں پاکستان نے 90کروڑ 30لاکھ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کی تھیں، تاہم مالی سال 2026ء کے دوران یہ حجم بڑھ کر 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments