مرکنٹائل ایکسچینج میں31ارب روپے کے سودے
96,077لاٹس کا کاروبار ،سونے اور کرنسی کے معاہدے سرفہرست رہے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 31.500 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 96,077 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (19.064 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.207 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.400 ارب روپے )، چاندی (1.636 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (959.817 ملین روپے )، تانبہ (661.946 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (422.342 ملین روپے )، پلاٹینم (415.626 ملین روپے )، کپاس (380.865 ملین روپے )، سویا بین (349.721 ملین )، ڈاؤ جونز (297.833 ملین روپے )، خام تیل (235.170 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (212.819 ملین روپے )، قدرتی گیس (103.990 ملین روپے )، پلیڈیم (74.008 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments