چاندی سستی،سونے کی قیمت میں استحکام ،ڈالر کی قدرمزیدکم
تولہ سونا 461,936،دس گرام 396,035روپے پر برقرار رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمت میں استحکام رہا جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے ۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,395 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 461,936 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 396,035 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 461,936 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 6986 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.61 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.62 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments