مرکنٹائل ایکسچینج میں 30.687 ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 30.687 ارب روپے کے سودے

مجموعی طور پر 98,783 لاٹس کا کاروبار ہوا، سونا سرفہرست رہا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 30.687 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 98,783 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (16.878 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد نیسڈیک 100 (4.067 ارب روپے)، کرنسی معاہدوں (3.423 ارب روپے )، چاندی (1.474 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.292 ارب روپے )، کپاس (512.843 ملین روپے)، پلاٹینم (506.660 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (486.607 ملین روپے )، تانبہ (473.016 ملین روپے )، سویا بین (425.265 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (415.510 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (214.090 ملین روپے)، خام تیل (207.012 ملین )، گندم (159.378 ملین  )، قدرتی گیس (70.564 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...