گوگل آفس سے ملک کو آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو مستقبل میں عالمی آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی۔
بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے دفتر کا قیام ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے ملک کے 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کے حصول میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments