نیپال کا براہِ راست فضائی رابطہ بحال کرنے پر زور
لاہور (آن لائن) نیپال کی سفیر ریٹا دھیتال نے پاکستان اور نیپال کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بحال کرنے ، تجارتی وفود کے باقاعدہ تبادلے اورسنگل کنٹری نمائشوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ پر زور دیا ہے۔
وہ لاہور چیمبر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ سفیر نے بتایا کہ ماضی میں نیپال ایئر لائنز کراچی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اسلام آباد سے کھٹمنڈو کے لیے پروازیں چلاتی رہی ہیں، تاہم یہ فضائی رابطہ 2011 میں معطل ہوگیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments