وافی انرجی پاکستان نے پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا
1,523ملین روپے خالص منافع،ششماہی مشکل رہی ،سی ای او زبیر شیخ
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (وافی انرجی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون،2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمپنی نے اس دوران بعد از ٹیکس1,523 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ منافع 1,260 ملین روپے تھا۔ ششماہی کے نتائج میں دوسری سہ ماہی کے دوران بعد از ٹیکس 641 ملین پاکستانی روپے کا خسارہ بھی شامل ہے ۔ توانائی کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باوجود کمپنی نے اپنے صارفین کو توانائی کی قابلِ اعتماد فراہمی برقرار رکھی۔
وافی انرجی نے اس مدت کے دوران اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جس کے تحت 38 نئے شیل ریٹیل اسٹیشن ، 18 نئے شیل سیلیکٹ اسٹور اور 2 ای وی شیل ری چارج سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا کہ صنعت کے لیے یہ ایک مشکل ششماہی رہی جس کے دوران عالمی سپلائی روٹس میں خلل اور لاگت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments