پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات پر1.277ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.347ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا ۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر33فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...