پٹرولیم ٹیکس کم ، قیمتوں کا تعین 15دن بعد کرنیکامطالبہ

پٹرولیم ٹیکس کم ، قیمتوں کا تعین 15دن بعد کرنیکامطالبہ

یومیہ پٹرولیم پرائس پالیسی سے صنعتیں مشکلات کا شکار،عبد الرحمان فدا

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبد الرحمان فدانے حکومت کی توجہ پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی کے باعث صنعتوں پر منفی اثرات کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ یومیہ بنیاد پر پٹرولیم پرائس پالیسی نے صنعتکار برادری کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ اخراجات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے خام مال کی ترسیل، پیداواری سرگرمیاں اور بندرگاہوں تک برآمدی سامان پہنچانے کا عمل متاثر ہورہا ہے جس سے ملکی برآمدات کو بھی دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

عبد الرحمان فدا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صنعتوں کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے ، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کم کیا جائے اور قیمتوں کے تعین کا دورانیہ کم از کم 15 مقرر کیا جائے تاکہ کاروباری طبقے کو استحکام مل سکے ۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم نے یومیہ پٹرولیم قیمتوں کے اعلان کے وقت ہی اس پالیسی کے صنعتوں بالخصوص برآمدات پر منفی اثرات سے آگاہ کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...