چیری ماسٹر کا چیری کیو ای وی متعارف کرانے کا اعلان
42.7کلو واٹ آور کی بیٹری ،ایک چارج میں 400کلومیٹرکی سہولت
کراچی (بزنس ڈیسک) چیری ماسٹر پاکستان نے پاکستان آٹو شو 2026 میں چیری کیو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ چیری کیو کو شہری سفر اور روزمرہ آمدورفت کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ کمپنی 18 ستمبر کو پاکستان آٹو شو میں گاڑی کی قیمت کا اعلان کرنے کے ساتھ اس کی بکنگ بھی شروع کرے گی۔ چیری کیو میں 42.7 کلو واٹ آور کی بیٹری ہے جو این ای ڈی سی سائیکل کے مطابق ایک چارج پر 400 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے جبکہ گاڑی کی توانائی کی کارکردگی 9.4 کلومیٹر فی یونٹ تک ہے ۔ گاڑی میں لیول 2 ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز ھی شامل ہیں جن میں 21 معاون فیچرز، آٹومیٹک پارکنگ اسسٹ، 15.6 انچ کی 2.5کے ڈسپلے ، موبائل کنیکٹیویٹی اور وہیکل ٹو لوڈ سہولت شامل ہے ۔ چیری ماسٹر پاکستان کے مطابق سالانہ 20,000 کلومیٹر چلنے والی روایتی پیٹرول گاڑی پر تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار روپے کا ایندھن خرچ ہوتا ہے جبکہ اضافی شمسی بجلی سے چارج کی جانے والی چیری کیو کے سالانہ توانائی اخراجات تقریباً 30 ہزار روپے ہوں گے ۔ کمپنی کے مطابق پاکستان نے 2024 میں تقریباً 17 گیگا واٹ سولر پی وی صلاحیت درآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments