کراچی بندرگاہ پر 114,429میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

کراچی بندرگاہ پر 114,429میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ

67,418ٹن درآمدی،47,011میٹرک ٹن برآمدات کارگوشامل

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 114,429 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ واضح رہے کہ یہ کارگو 6 ستمبر صبح 7 بجے سے 7 ستمبر 2026 صبح 7 بجے تک ہینڈل کیا گیا ۔ترجمان کراچی پورٹ کے مطابق کارگو میں 67,418میٹرک ٹن درآمدات اور 47,011میٹرک ٹن برآمدات شامل تھیں، اس دوران 10 جہاز برتھ پر موجود رہے ، 9 جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے جب کہ مزید 10جہاز آؤٹر پورٹ لمٹ پر موجود تھے ۔ دوسری جانب اس عرصے کے دوران 94,590 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو ہینڈل کیا گیا جب کہ مجموعی خشک کارگو 104,879 میٹرک ٹن اور مائع کارگو 9,550میٹرک ٹن رہا۔دریں اثنا، 7اور 8ستمبر کے دوران کراچی پورٹ پر 27جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...