پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہورہا، عبدالرحمان فدا
کراچی (کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرحمان فدا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی توانائی، بھاری ٹیکسوں اور دیگر بڑھتے اخراجات کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ملکی صنعت کیلئے ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے ،
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے سے صنعتی اور پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں صنعتوں کی مشکلات بڑھنے اور صنعتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے ، عبدالرحمان فدا کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ صنعتیں چلانا چاہتی ہے یا بڑھتے ہوئے اخراجات کے ذریعے فیکٹریاں بند کرنے کا راستہ ہموار کررہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments